الكوثر   سورة  : Al-Kawthar


سورة Sura   الكوثر   Al-Kawthar
الصفحة Page 602
قريش Quraish
(1) قریش کے مانوس کرنے کے سبب
(2) (یعنی) ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے سبب
(3) لوگوں کو چاہیئے کہ (اس نعمت کے شکر میں) اس گھر کے مالک کی عبادت کریں
(4) جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا
الماعون Al-Maa'un
(1) بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟
(2) یہ وہی (بدبخت) ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
(3) اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے (لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا
(4) تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے
(5) جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں
(6) جو ریا کاری کرتے ہیں
(7) اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے
الكوثر Al-Kawthar
(1) (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو کوثر عطا فرمائی ہے
(2) تو اپنے پروردگار کے لیے نماز پڑھا کرو اور قربانی دیا کرو
(3) کچھ شک نہیں کہ تمہارا دشمن ہی بےاولاد رہے گا
 


اتصل بنا | الملكية الفكرية DCMA | سياسة الخصوصية | Privacy Policy | قيوم المستخدم

آيــــات - القرآن الكريم


© 2022