الشرح   سورة  : Ash-Sharh


سورة Sura   الشرح   Ash-Sharh
لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى (15) الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ (16) وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى (17) الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ (18) وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰ (19) إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ (20) وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ (21)
الضحى Ad-Dhuhaa
وَالضُّحَىٰ (1) وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ (2) مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ (3) وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَىٰ (4) وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ (5) أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ (6) وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ (7) وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ (8) فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ (9) وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ (10) وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ (11)
الشرح Ash-Sharh
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ (1) وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ (2) الَّذِي أَنقَضَ ظَهْرَكَ (3) وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ (4) فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا (5) إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا (6) فَإِذَا فَرَغْتَ فَانصَبْ (7) وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَارْغَب (8)
الصفحة Page 596
(15) اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے
(16) جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
(17) اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا
(18) جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو
(19) اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے
(20) بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے
(21) اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا
الضحى Ad-Dhuhaa
(1) آفتاب کی روشنی کی قسم
(2) اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے
(3) کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا
(4) اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے
(5) اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
(6) بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)
(7) اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا
(8) اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا
(9) تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا
(10) اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا
(11) اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا
الشرح Ash-Sharh
(1) (اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا)
(2) اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا
(3) جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی
(4) اور تمہارا ذکر بلند کیا
(5) ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے
(6) (اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے
(7) تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو
(8) اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو
 


اتصل بنا | الملكية الفكرية DCMA | سياسة الخصوصية | Privacy Policy | قيوم المستخدم

آيــــات - القرآن الكريم


© 2022