العاديات   سورة  : Al-Aadiyaat


سورة Sura   العاديات   Al-Aadiyaat
الصفحة Page 600
(10) اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے
(11) بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا
القارعة Al-Qaari'a
(1) کھڑ کھڑانے والی
(2) کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟
(3) اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟
(4) (وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے
(5) اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون
(6) تو جس کے (اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے
(7) وہ دل پسند عیش میں ہو گا
(8) اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے
(9) اس کا مرجع ہاویہ ہے
(10) اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟
(11) دہکتی ہوئی آگ ہے
التكاثر At-Takaathur
(1) (لوگو) تم کو (مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا
(2) یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں
(3) دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
(4) پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
(5) دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)
(6) تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے
(7) پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا)
(8) پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی
 


اتصل بنا | الملكية الفكرية DCMA | سياسة الخصوصية | Privacy Policy | قيوم المستخدم

آيــــات - القرآن الكريم


© 2022