(41) گنہگار اپنے چہرے ہی سے پہچان لئے جائیں گے تو پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لئے جائیں گے
(42) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(43) یہی وہ جہنم ہے جسے گنہگار لوگ جھٹلاتے تھے
(44) وہ دوزخ اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان گھومتے پھریں گے
(45) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(46) اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اس کے لئے دو باغ ہیں
(47) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(48) ان دونوں میں بہت سی شاخیں (یعنی قسم قسم کے میووں کے درخت ہیں)
(49) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(50) ان میں دو چشمے بہہ رہے ہیں
(51) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(52) ان میں سب میوے دو دو قسم کے ہیں
(53) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(54) (اہل جنت) ایسے بچھونوں پر جن کے استرا طلس کے ہیں تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔ اور دونوں باغوں کے میوے قریب (جھک رہے) ہیں
(55) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(56) ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے
(57) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(58) گویا وہ یاقوت اور مرجان ہیں
(59) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(60) نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے
(61) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(62) اور ان باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں
(63) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(64) دونوں خوب گہرے سبز
(65) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(66) ان میں دو چشمے ابل رہے ہیں
(67) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟