الرحمن   سورة  : Ar-Rahmaan


سورة Sura   الرحمن   Ar-Rahmaan
فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ (68) فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ (69) فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ (70) فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ (71) حُورٌ مَّقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ (72) فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ (73) لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ (74) فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ (75) مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ (76) فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ (77) تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ (78)
الواقعة Al-Waaqia
إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ (1) لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ (2) خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ (3) إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا (4) وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا (5) فَكَانَتْ هَبَاءً مُّنبَثًّا (6) وَكُنتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً (7) فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ (8) وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ (9) وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ (10) أُولَٰئِكَ الْمُقَرَّبُونَ (11) فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ (12) ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ (13) وَقَلِيلٌ مِّنَ الْآخِرِينَ (14) عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ (15) مُّتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ (16)
الصفحة Page 534
(68) ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں
(69) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(70) ان میں نیک سیرت (اور) خوبصورت عورتیں ہیں
(71) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(72) (وہ) حوریں (ہیں جو) خیموں میں مستور (ہیں)
(73) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(74) ان کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے
(75) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(76) سبز قالینوں اور نفیس مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
(77) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(78) (اے محمدﷺ) تمہارا پروردگار جو صاحب جلال وعظمت ہے اس کا نام بڑا بابرکت ہے
الواقعة Al-Waaqia
(1) جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے
(2) اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں
(3) کسی کو پست کرے کسی کو بلند
(4) جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے
(5) اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوجائیں
(6) پھر غبار ہو کر اُڑنے لگیں
(7) اور تم لوگ تین قسم ہوجاؤ
(8) تو داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین میں) ہیں
(9) اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں
(10) اور جو آگے بڑھنے والے ہیں (ان کا کیا کہنا) وہ آگے ہی بڑھنے والے ہیں
(11) وہی (خدا کے) مقرب ہیں
(12) نعمت کے بہشتوں میں
(13) وہ بہت سے تو اگلے لوگوں میں سے ہوں گے
(14) اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے
(15) (لعل و یاقوت وغیرہ سے) جڑے ہوئے تختوں پر
(16) آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے
 


اتصل بنا | الملكية الفكرية DCMA | سياسة الخصوصية | Privacy Policy | قيوم المستخدم

آيــــات - القرآن الكريم


© 2022