المطففين   سورة  : Al-Mutaffifin


سورة Sura   المطففين   Al-Mutaffifin
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍ (7) وَمَا أَدْرَاكَ مَا سِجِّينٌ (8) كِتَابٌ مَّرْقُومٌ (9) وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ (10) الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ (11) وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ (12) إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ (13) كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ (14) كَلَّا إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ (15) ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُو الْجَحِيمِ (16) ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ (17) كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ (18) وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ (19) كِتَابٌ مَّرْقُومٌ (20) يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ (21) إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ (22) عَلَى الْأَرَائِكِ يَنظُرُونَ (23) تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ (24) يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ (25) خِتَامُهُ مِسْكٌ ۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ (26) وَمِزَاجُهُ مِن تَسْنِيمٍ (27) عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ (28) إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ (29) وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ (30) وَإِذَا انقَلَبُوا إِلَىٰ أَهْلِهِمُ انقَلَبُوا فَكِهِينَ (31) وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَضَالُّونَ (32) وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَافِظِينَ (33) فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ (34)
الصفحة Page 588
(7) سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں
(8) اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟
(9) ایک دفتر ہے لکھا ہوا
(10) اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
(11) (یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
(12) اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے
(13) جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں
(14) دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے
(15) بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے
(16) پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے
(17) پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے
(18) (یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں
(19) اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟
(20) ایک دفتر ہے لکھا ہوا
(21) جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں
(22) بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے
(23) تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے
(24) تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے
(25) ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی
(26) جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں
(27) اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی
(28) وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے
(29) جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے
(30) اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے
(31) اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے
(32) اور جب ان (مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں
(33) حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
(34) تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے
 


اتصل بنا | الملكية الفكرية DCMA | سياسة الخصوصية | Privacy Policy | قيوم المستخدم

آيــــات - القرآن الكريم


© 2022