الليل   سورة  : Al-Lail


سورة Sura   الليل   Al-Lail
الشمس Ash-Shams
وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا (1) وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا (2) وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا (3) وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا (4) وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا (5) وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا (6) وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا (7) فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا (8) قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا (9) وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا (10) كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا (11) إِذِ انبَعَثَ أَشْقَاهَا (12) فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا (13) فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنبِهِمْ فَسَوَّاهَا (14) وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا (15)
الليل Al-Lail
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ (1) وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ (2) وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ (3) إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ (4) فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ (5) وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ (6) فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ (7) وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ (8) وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَىٰ (9) فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ (10) وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ (11) إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ (12) وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ (13) فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ (14)
الصفحة Page 595
الشمس Ash-Shams
(1) سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی
(2) اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے
(3) اور دن کی جب اُسے چمکا دے
(4) اور رات کی جب اُسے چھپا لے
(5) اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا
(6) اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا
(7) اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا
(8) پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی
(9) کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا
(10) اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا
(11) (قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر کو) جھٹلایا
(12) جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا
(13) تو خدا کے پیغمبر (صالح) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے عذر کرو
(14) مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا
(15) اور اس کو ان کے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں
الليل Al-Lail
(1) رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے
(2) اور دن کی قسم جب چمک اٹھے
(3) اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے
(4) کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے
(5) تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی
(6) اور نیک بات کو سچ جانا
(7) اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے
(8) اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا
(9) اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا
(10) اسے سختی میں پہنچائیں گے
(11) اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا
(12) ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے
(13) اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں
(14) سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا
 


اتصل بنا | الملكية الفكرية DCMA | سياسة الخصوصية | Privacy Policy | قيوم المستخدم

آيــــات - القرآن الكريم


© 2022