الإخلاص   سورة  : Al-Ikhlaas


سورة Sura   الإخلاص   Al-Ikhlaas
الصفحة Page 604
الإخلاص Al-Ikhlaas
(1) کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) الله (ہے) ایک ہے
(2) معبود برحق جو بےنیاز ہے
(3) نہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا
(4) اور کوئی اس کا ہمسر نہیں
الفلق Al-Falaq
(1) کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
(2) ہر چیز کی بدی سے جو اس نے پیدا کی
(3) اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے
(4) اور گنڈوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے
(5) اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے
الناس An-Naas
(1) کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
(2) (یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی
(3) لوگوں کے معبود برحق کی
(4) (شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے
(5) جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے
(6) وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے
 


اتصل بنا | الملكية الفكرية DCMA | سياسة الخصوصية | Privacy Policy | قيوم المستخدم

آيــــات - القرآن الكريم


© 2022