الإنفطار   سورة  : Al-Infitaar


سورة Sura   الإنفطار   Al-Infitaar
الإنفطار Al-Infitaar
إِذَا السَّمَاءُ انفَطَرَتْ (1) وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انتَثَرَتْ (2) وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ (3) وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ (4) عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ (5) يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ (6) الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ (7) فِي أَيِّ صُورَةٍ مَّا شَاءَ رَكَّبَكَ (8) كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ (9) وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ (10) كِرَامًا كَاتِبِينَ (11) يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ (12) إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ (13) وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ (14) يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ (15) وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ (16) وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ (17) ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ (18) يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ (19)
المطففين Al-Mutaffifin
وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ (1) الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ (2) وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ (3) أَلَا يَظُنُّ أُولَٰئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ (4) لِيَوْمٍ عَظِيمٍ (5) يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ (6)
الصفحة Page 587
الإنفطار Al-Infitaar
(1) جب آسمان پھٹ جائے گا
(2) اور جب تارے جھڑ پڑیں گے
(3) اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے
(4) اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی
(5) تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا
(6) اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا
(7) (وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا
(8) اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا
(9) مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو
(10) حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں
(11) عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے
(12) جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں
(13) بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔
(14) اور بدکردار دوزخ میں
(15) (یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے
(16) اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے
(17) اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
(18) پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
(19) جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا
المطففين Al-Mutaffifin
(1) ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے
(2) جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں
(3) اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں
(4) کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے
(5) (یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں
(6) جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
 


اتصل بنا | الملكية الفكرية DCMA | سياسة الخصوصية | Privacy Policy | قيوم المستخدم

آيــــات - القرآن الكريم


© 2022