الصافات   سورة  : As-Saaffaat


سورة Sura   الصافات   As-Saaffaat
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ (25) بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ (26) وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ (27) قَالُوا إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ (28) قَالُوا بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (29) وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ (30) فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا ۖ إِنَّا لَذَائِقُونَ (31) فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ (32) فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ (33) إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ (34) إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ (35) وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُو آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍ (36) بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ (37) إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ (38) وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (39) إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ (40) أُولَٰئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ (41) فَوَاكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ (42) فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ (43) عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ (44) يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ (45) بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِّلشَّارِبِينَ (46) لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ (47) وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌ (48) كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ (49) فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ (50) قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌ (51)
الصفحة Page 447
(25) تم کو کیا ہوا کہ ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟
(26) بلکہ آج تو وہ فرمانبردار ہیں
(27) اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے
(28) کہیں گے کیا تم ہی ہمارے پاس دائیں (اور بائیں) سے آتے تھے
(29) وہ کہیں گے بلکہ تم ہی ایمان لانے والے نہ تھے
(30) اور ہمارا تم پر کچھ زور نہ تھا۔ بلکہ تم سرکش لوگ تھے
(31) سو ہمارے بارے میں ہمارے پروردگار کی بات پوری ہوگئی اب ہم مزے چکھیں گے
(32) ہم نے تم کو بھی گمراہ کیا (اور) ہم خود بھی گمراہ تھے
(33) پس وہ اس روز عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہوں گے
(34) ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں
(35) ان کا یہ حال تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں تو غرور کرتے تھے
(36) اور کہتے تھے کہ بھلا ہم ایک دیوانے شاعر کے کہنے سے کہیں اپنے معبودوں کو چھوڑ دینے والے ہیں
(37) بلکہ وہ حق لے کر آئے ہیں اور (پہلے) پیغمبروں کو سچا کہتے ہیں
(38) بےشک تم تکلیف دینے والے عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو
(39) اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے
(40) مگر جو خدا کے بندگان خاص ہیں
(41) یہی لوگ ہیں جن کے لئے روزی مقرر ہے
(42) (یعنی) میوے اور ان کا اعزاز کیا جائے گا
(43) نعمت کے باغوں میں
(44) ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر (بیٹھے ہوں گے)
(45) شراب لطیف کے جام کا ان میں دور چل رہا ہوگا
(46) جو رنگ کی سفید اور پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہوگی
(47) نہ اس سے دردِ سر ہو اور نہ وہ اس سے متوالے ہوں گے
(48) اور ان کے پاس عورتیں ہوں گی جو نگاہیں نیچی رکھتی ہوں گی اور آنکھیں بڑی بڑی
(49) گویا وہ محفوظ انڈے ہیں
(50) پھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے
(51) ایک کہنے والا ان میں سے کہے گا کہ میرا ایک ہم نشین تھا
 


اتصل بنا | الملكية الفكرية DCMA | سياسة الخصوصية | Privacy Policy | قيوم المستخدم

آيــــات - القرآن الكريم


© 2022